Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

الیکشن کمیشن آف پاکستان پر الزامات لگانے پر وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو باضابطہ نوٹس جاری کردیئے گئے۔ ای سی پی نے دونوں کو الزامات کے شواہد پیش کرنے کا حکم دے ديا۔ پیمرا نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کرادیا۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں الیکشن کمیشن پر پیسے لیکر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کرنے کا الزام لگایا تھا، جبکہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر پر سیاست کرنے کا الزام لگایا اور انتخابات لڑنے کا چیلنج کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو الزامات لگانے پر نوٹس جاری کردیئے، جن میں ان سے ثبوت طلب کئے گئے ہیں۔

مزید جانیے: الیکشن کمیشن کااعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگنے کافیصلہ

پیمرا نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا، اسپیشل سیکریٹری ای سی پی کی زیرصدارت اجلاس میں ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے دونوں وفاقی وزراء کو الزامات کے شواہد اور نوٹس کا جواب دینے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube