Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

اسکول ڈیسکوں کی خریداری کامعاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: ٹوئٹر

سندھ کے سرکاری اسکولوں کےلیے ایک ڈیسک کی 29ہزار روپے میں خریداری کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا، دو رکنی بینچ جمعہ کو سماعت کرے گا۔

ڈیسکوں کی کم بولی دینے کے باوجود ٹھیکہ حاصل نہ کرنے والی کمپنی نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں نظر انداز کرکے 29 ہزارروپے فی ڈيسک کی بولی دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ورک آرڈر کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور کم بولی والی دینےوالی کمپنی کو ٹھیکا فراہم کیا جائے۔ درخواست گزار کمپنی کے وکیل عبدالرحمان ایڈووکیٹ کےمطابق ٹھیکہ غیر قانونی طور پر من پسند کمپنی کو جاری کیا گیا ہے، درخواست پرعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ ایک ڈیسک 29ہزار میں خریدےگا

اس سے قبل گزشتہ روز سرکاری اسکولوں ڈیسکوں میں کرپشن کے معاملے پر صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ ازسر نوڈیسک خریداری کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز صوبائی وزیر سعید غنی اور وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مئی 2018ء ميں ايک سينٹرل پروکيورمنٹ کميٹی بنائی گئی تھی، کميٹی کے سربراہ نثار صديقی تھے۔ کميٹی کے پاس جو بڈز آئی تھيں اسے کميٹی نے رد کرديا تھا، بڈز ساڑھے5 سے 6 ہزار کی آئی تھيں تاہم کمیٹی نے سمجھا یہ کوالٹی صحیح نہیں ہوگی اسی لئے ٹینڈر فراہم نہیں گیا تھا۔

حلیم عادل شیخ ساڑھے 5ہزار کی اسکول ڈیسک اسمبلی لے آئے

قبل ازیں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کےسندھ حکومت پر کرپشن کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ساڑھے 6 ہزار کےڈیسک 29 ہزار میں خریدا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کہتے ہیں سعید غنی ذمہ دار ہیں، سعید غنی کہتے ہیں ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ہیں۔

اپوزیشن طلباء کے مستقبل اور کرپشن کے معاملات عدالت میں لائے گی۔

اسکول ڈیسکوں میں کرپشن کامعاملہ:سردارشاہ کاازسر نوخریداری کااعلان

یاد رہے کہ دو روز قبل اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ لکڑی اور لوہے سے تيار شدہ ڈيسک ساڑھے 5ہزار روپے میں خرید کر سندھ اسمبلی لےآئے تھے جبکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ کر بتایا کہ فرنیچر کی خریداری میں 3 ارب کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube