Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

راجن پور: زمیندار کا کسانوں کی زمینوں پرقبضہ، متاثرین کااحتجاج

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

Rajanpur

راجن پور کے نواحی علاقہ موضع ونگ سوئم میں با اثر زمیندار نے کسانوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرلیا جس کے خلاف متاثرین سراپا احتجاج ہے۔

کسانوں کے مطابق با اثر زمیندار ہنی دریشک نے ساتھیوں کے ہمراہ زمین پر نہ صرف قبضہ کرلیا بلکہ ان میں جانور چھوڑ کر ہماری فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ آئے روز ہمارے گھروں پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ملزمان با اثر ہیں اور مقامی پولیس کی ملزمان سے ساز باز ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ہم پر آئے روز جھوٹے مقدمات مقدمات درج کرکے ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کی جانب سے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

دوسری جانب زمیندار سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم زمیندار کی جانب سے کسی قسم کا موقف نہیں دیا گیا۔ پولیس سے بھی رابطے کی کوششکی گئی لیکن انہوں نے بھی کسی قسم کا موقف نہیں دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube