Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

کراچی میں بدھ کوتاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ماہ ستمبر میں کراچی میں تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اس سے قبل کراچی میں 11 ستمبر 1962ء اور 5 ستمبر 2011ء کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمے کے مطابق کراچی میں 20 ستمبر 1988ء کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج برز جمعرات 16 ستمبر کو کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جب کہ شمال مشرق کی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔ شمال مشرق اور مشرق میں آج بھی بادل بن سکتے ہیں۔

سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر میں کل کے مقابلے میں آج بارش کا امکان کم ہے، البتہ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ گجرات میں موجود ہوا کا کم دباؤ سمندر کی جانب بڑھ گیا ہے۔ ہوا کے کم دباؤ کے پھیلاؤ کے باعث کراچی کی سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

شہر میں کل صبح سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، جب کہ آئندہ 3 روز تک موسم گرم رہ سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube