Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

جنوبی وزیرستان آپریشن: مظفرگڑھ میں 3فوجی جوانوں کی نمازجنازہ اداہوگئی

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Pak army soldiers

جنوبی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ضلع مظفرگڑھ کے 3 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

شہداء کو پاک فوج کی جانب سے سلامی دی گئی اور شہداء کی تدفین فوجی اعزاز کیساتھ انکے آبائی علاقوں میں کر دی گئی۔

گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 جوان شہید ہوئے تھے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں سے 3 شہداء کا تعلق ضلع مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

شہید فوجی اشفاق حسین کی نماز جنازہ دولت پور اور محمد شیراز کی نماز جنازہ قصبہ گجرات میں ادا کی گئی جبکہ شہید فوجی اہلکار محمد انتظار کی نماز جنازہ سنکی میں ادا کی گئی۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

ایک روز قبل بھی پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کئی دہشت گرد پاکستان سے فرار ہوکر افغانستان میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن میں سے کئی افغان فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد افغان جیلوں میں قید تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube