Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

پاکستان میں تیل کی قیمتیں خطےمیں سب سےکم ہیں،فواد چوہدری

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Fawad Chaudhry

فائل فوٹو

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نہیں نکلے اس لیے جب تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں بڑھیں گی، یہی اصول باقی درآمدات کے لیے بھی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اصل کامیابی یہ ہے کہ 75فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ایک اور صارف کو جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے البتہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا جبکہ مستری اور مزدور کی دیہاڑی بھی تین گنا بڑھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت یکمشت 5روپے بڑھا دیے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.01 روپے، لائٹ ڈیزل 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا۔

اوگرا نے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube