Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

فیصل آباد:ملزم کی حوالات سےمخالفین کو ٹک ٹاک پردھمکیاں

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ملزم نےدوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بناڈالی

فیصل آباد میں حوالات میں قید قتل کا ملزم ٹاک ٹاک ویڈیوز بناکر مخالفین کو دھمکیاں دیتا رہا۔

فیصل آباد کے تھانہ بٹالہ کالونی میں قتل کے ملزم نےدوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا ڈالی۔ ملزم رانا ارشد اس ویڈیو میں مخالفین کو دھمکیاں اور گالیاں دیتا رہا۔ حوالات سے ملزم کی اس ویڈیو پر مدعی خوف زدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کی حوالات سے اس طرح کی ویڈیو پر پولیس کو ایکشن لینا چاہئے۔

پولیس ترجمان منیب شاہ کے مطابق ملزم کے دوست چھپا کر موبائل فون لے کر گئے تھے اور غفلت برتنے والے کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔منیب شاہ نے بتایا کہ ملزم اور اس کے  دوستوں کے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube