Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

اہم خبر:پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرآگئی

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا۔ پیٹرول مزید 5 روپے مہنگا۔ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نئی قيمت ايک سو تئيس روپے تيس پيسے فی ليٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے ایک پیسہ اور لائٹ ڈیزل 5 روپے بانوے پیسے مہنگا ہوا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے چھیالیس پیسےفی لٹراضافہ۔

وزیراعظم عمران خان آج تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ سمٹ میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کی تاجک صدرسےبھی ملاقات ہوگی۔

افغان طالبان کواپنی بقاکیلئے عالمی مدد کی ضرورت ہے، وہ خود کو دنيا کے سامنے تسليم کرانا چاہتے ہيں۔ نئی طالبان حکومت ناکام ہوئی تو افراتفری پھیل سکتی ہے۔ عالمی برادری نے تعاون نہ کيا تو انسانی بحران پيدا ہوسکتا ہے۔ وزيراعظم عمران خان کا امريکی ٹی وی کو انٹرويو۔ کہا افغان کبھی کٹھ پتلی کو قبول نہيں کرتے۔ افغانستان ميں باہر سے کنٹرول کرنا ناممکن ہے۔ افغان خواتين طاقتور ہيں۔ اپنے حقوق حاصل کرليں گی۔

وطن کے محافظوں اور امن کے دشمنوں کا مقابلہ۔ وزیرستان میں پاک فوج کاآپریشن۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 جوان شہید ہوگئے۔ 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

لاہور کی احتساب عدالت ميں شہباز شریف خاندان کيخلاف ریفرنسز اور صوبائی وزیر سبطین خان کيخلاف ریفرنس پر سماعت آج ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube