Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

شاہراہوں کوروشن رکھنےکیلئےتمام اقدامات اٹھائیں گے،ضلعی انتظامیہ

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی کی شاہراہوں کو روشن رکھنےکیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائےجارہے ہیں مرحلہ وار شاہراہوں کی درستگی کے بعد یوسیز میں بھی اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ نے یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ، طارق روڈ سے منسلکہ سڑ کوں پر اسٹریٹ لائٹس کی صورتحال کے معائنے کے دوران کیا، انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ اور بالخصوص ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کی اسٹریٹ لائٹس کی صورتحال میں بہتری لانے کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور ہدایت کی کہ ضلع شرقی میں نہ صرف شاہراہوں بلکہ یوسیز میں بھی اسٹریٹ لائٹس کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

اسٹریٹ لائٹس کی بہتری کے ساتھ سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ کی ہدایت اور انچارج ڈیبریز ریموول راؤشمشاد کی زیر نگرانی ضلع شرقی میں شاہراہوں سمیت علاقوں سے ملبہ ومٹی صاف کرنے کا کام بھی روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں میدانوں کو ہموار کرنے کا کام بھی سر انجام دیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube