Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

کراچی:چائنیز کمپنی اکتوبرمیں ایک زون سےکچرا اٹھانےکاآغاز کریگی

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: ٹوئٹر

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ کا کہنا ہے کہ چائنیز کمپنی اکتوبر میں ایک زون سے کچرا اٹھانے کا آغاز کردے گی جبکہ مشینری اور گاڑیاں آنے کے بعد بالترتیب دسمبر تک تمام زونز میں کام کا آغاز کیا جائے گا۔

  ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کورنگی سے بیک لوگ اور گلیوں سے کچرا صاف کرنے کےلیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ڈی ایم سی کے ساتھ تعاون کرے گا اس سلسلے میں ایم ڈی زبیر چنہ نے ڈی ایم سی کورنگی، سالڈ ویسٹ کے افسران اور کنٹریکٹرزکو ہدایت کی کہ 3 مہینے کا پلان مرتب دیں اور صفائی مہم کے ذریعے کورنگی کے ایک ایک پوائنٹ کو صاف کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے 15 دن میں جمع شدہ کچرا(بیک لوگ)صاف کیا جائے گا باقی دن گلیوں سے اورتازہ کچرا اٹھایا جائے گا تاکہ کچرا دوبارہ جمع نہ ہو۔ ایڈمنسٹریٹر کورنگی کی درخواست پر یوسی وائز پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 دریں اثناء انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی کورنگی کی جوگاڑیاں معمولی خراب ہیں انہیں فوراًٹھیک کرکے استعمال میں لائیں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے چائنیز کمپنی کو ڈی ایم سی کے سینیٹری ورکزز کی سلیکشن جلد از جلد شیڈول کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ آپریشن کے لئے جلد از جلد سینٹری ورکرزکا انتخاب کریں اور سینیٹری ورکرز کا ڈیٹابیس بنائیں۔

اجلاس میں چائنیز کمپنی گینسو کنسٹرکشن انویسٹمنٹ کے عہدیداران مسٹر لی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی ساجدہ قاضی، ڈائریکٹر آپریشن فرید مگسی کے علاوہ دیگر افسران اور چائنیز کمپنی کے عہدیداران موجود تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube