Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

افغان خواتین فٹبالرز کی اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آمد

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago

افغانستان ویمن فٹبالر اپنی فیملیز اور کوچز کے ساتھ لاہور پہنچ گئیں۔

افغانستان کی خواتین فٹ بال کھلاڑی اور عہدیدار گذشتہ روز طورخم سرحد کے راستے پاکستان پہنچی تھی۔

صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن اشفاق حسین کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان ویمن فٹبالرز اپنی فیملیز اور کوچز کے ہمراہ لاہور میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں کل 115 افراد کو ویزے جاری کیے جبکہ پہلے مرحلے میں 79 افراد پاکستان آئے ہیں جن کا استقبال پی ایف ایف اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے کیا ہے۔

اشفاق حسین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دستے کے قیام کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

ادھر پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو خوش آمدید کہا اور واضح کیا کہ ان تمام کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے پاس افغان پاسپورٹ اور پاکستان کے ویزے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube