Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

وزارت سائنس کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کاسورس کوڈ دینےسے معذرت

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago

Bio Electronic Voting Machine File 17-11

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سورس کورڈ فوری دینے سے معذرت کرلی۔

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزارت سائنس کے مطابق کنسٹرکشن ڈیزائن بھی فوری طور پر نہیں دیا جا سکتا۔ کنسٹرکشن ڈیزائن اور سورس کوڈ چوری ہونے کا خطرہ ہے۔

وزیر وزارت سائنس شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تکنیکی معلومات کمپنیز سے معاہدے کے بعد دیں گے۔ الیکشن کمیشن کو معلومات کی فراہمی سے انکار نہیں کیا البتہ ٹھوس وجوہات بتائی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مبصرین سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرانے کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے فافن اور پلڈاٹ کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی دعوت دی ہے۔

وفاقی حکومت آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کروانا چاہتی ہے جس پر الیکشن کمیشن کو اعتراضات ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube