Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

کراچی میں انڈور شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت مل گئی

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

فائل فوٹو

سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق نئی تبدیلیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ پابندیوں اور تبدیلیوں کا اطلاق 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہوگا۔

شادی کی تقریبات

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق صرف ویکسین شدہ افراد کو انڈور شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ اس سلسلے میں صرف 200 افراد ہی انڈور تقریبات میں شرکت کے مجاز ہونگے۔ اوپن ایریا میں شادی بیاہ کی تقریبات میں 400 مہمانوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ تقریبات کے دوران سخت کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد ناگزیر ہوگا۔

بازار اور مارکیٹ

کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام مارکیٹیں اور بازار رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ تاہم ایمرجنسی مراکز اور ضروری اشیا کی دکانیں جیسے ویکسینیشن سینٹر، فارمیسی، کلینک، اسپتال، پیٹرول پمپ، دودھ دہی، گوشت سبزی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

کاروباری مراکز کراچی میں اتوار کے روز بند رہیں گے، جب کہ صوبے کے دیگر شہروں میں جمعہ کو تمام کاروبار اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔

ریسٹورنٹس اور ہوٹلز

ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں رات 11 بج کر 59 منٹ تک انڈور کھانے کی اجازت ہوگی۔ تاہم اس سلسلے میں 50 فیصد افراد کی انڈور سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ انڈور ریسٹورنٹ اور ہوٹل کیلئے ویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی ہوگا۔ اس کے بغیر انڈور ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں داخلے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

ٹیک آْوئے اور ہوم ڈیلیوری کی 24 گھنٹے اجازت ہوگی۔ اسٹاف کیلئے ویکسین لازمی ہوگی۔

مزارات اور درگاہیں

محکمہ اوقاف اور وزارت صحت کے متعین کردہ کرونا ایس او پیز کی روشنی میں مزارات اور درگاہیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

دفاتر

سرکاری اور نجی دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی، تاہم تمام اسٹاف کیلئے ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

سینما

کراچی سمیت صوبے بھر میں تمام سینما بند رہیں گے۔

کھیلوں کی سرگرمیاں

کراچی سمیت صوبے بھر میں ہر قسم کی کھلیوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

جم

جم میں صرف ویکسین شدہ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔

ٹرانسپورٹ

پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد اور ریلوے ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔ تاہم اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی قسم کے کھانے پینے کی اشیا کی فروخت پر سختی سے پابندی ہوگی۔

تفریحی پارکس

سندھ حکومت کے مطابق تمام تفریحی پارکس، واٹر پارکس، پبلک پارکس، سوئمنگ پولز 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ تمام پبلک مقامات پر فیس ماسک لازمی ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube