Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

چاغی اورنوشکی میں 4 جی سروسزجلد دستیاب ہونگی

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago

یہ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہوگا

بلوچستان میں چاغی اور نوشکی میں 4 جی سروسز جلد دستیاب ہونگی۔

بدھ کو چاغی اور نوشکی میں 4 جی  سروسز فراہمی کے معاہدے کی تقریب ہوئی۔ یونیورسل سروس فنڈ اور ٹیلی نار کے درمیان معاہدے پر دستخط کردئیے گئے۔

وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ چاغی اور نوشکی میں 1 ارب37 کروڑ روپے کی لاگت سے170 دیہات میں سروس فراہم کی جائے گی۔ یہ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہوگا اور 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔

وفاقی وزیر امین الحق نے بتایا کہ پاکستان کے تمام دیہاتی علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی بڑھائی جائےگی اور وزارت آئی ٹی چاہتی ہے کہ پاکستان کے تمام لوگ براڈ بینڈ کےساتھ منسلک ہوں۔وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کی گروتھ 47 فیصد ہے۔

اس موقع پر چئیرمین سینیٹ نے بتایا کہ بلوچستان میں کنیکٹیوٹی کے شدید مسائل تھے اور اب نوشکی اور چاغی اضلاع میں 4 جی سروسز فراہمی خوش آئند ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ موبائل فون اب ایک پوری دنیا بن چکا ہےاور اس سے بہت کچھ سیکھاجاسکتاہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان 4 جی سروسز کی فراہمی سے مستفید ہونگے اور ان  سروسز سے بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی ختم ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ دالبندین میں یونیورسٹی بھی بنانے جا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube