Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

کراچی: رکشہ ڈرائیور پر تشدد، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 week ago
Court

فوٹو: آن لائن

کراچی کی مقامی عدالت نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنے والے ملزم کلیم شاہ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پنجاب کالونی کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنے والے ملزم کليم اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت ميں پيش کيا گيا۔

ملزم کے مطابق رکشہ ڈرائيور انکے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور ویڈیو اس لیے بنائی تاکہ دوسروں کو بھی پتا چلے۔

پوليس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں ملزم کو رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرتے دیکھا گيا۔ رکشہ ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں اغوا، تشدد اور اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعات شامل ہيں۔ مقدمے میں ملزم کلیم شاہ اور اس کے دو بیٹے بھی نامزد ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ گلی میں رکشہ دھو رہا تھا کلیم کا بیٹا آیا اور اس نے مجھ پر طنز کیا، میں نے اس کو ڈانٹا تو اس نے گھر جاکر میری شکایت کی، کچھ دیر کے بعد کلیم شاہ آیا اور اسلحہ دکھا کر موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گھر لے گیا۔

رکشہ ڈرائیور نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کلیم شاہ نے گھر کی سیڑھیوں پر بٹھایا اور دونوں بیٹوں سے میری تذلیل کرائی، منہ پر چپلیں اور تھپڑ مارے اور اس کا ایک بیٹا ویڈیو بناتا رہا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube