Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
imran-khan

فوٹو: عمران خان/فیس بک

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔ اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ سمٹ میں شریک ہوں گے، جب کہ تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کریں گے، جب کہ دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران تجارت، معاشی و سرمایہ کاری خاص طور پر علاقائی روابط کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا وسطی ایشیاء کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ وزیراعظم تاجک صدر کی دعوت پر تاجکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube