Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

کرونا وائرس: ایک روز میں 73 مریض انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 73 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

بدھ کو این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 714 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 32 اموات رپورٹ ہوئیں۔ خیبر پختونخوا میں 20 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 15 ،اسلام آباد میں 3 اور آزاد کشمیر میں 3 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 938 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 733 ٹیسٹ کئے گئے اور ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 77 ہزار 532 ہے۔ اس وقت 5 ہزار 761 مریض 640 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔سرگودھا میں 48 فیصد، لاہور میں 51 فیصد، ملتان میں 75 فیسد، بہاولپور میں 53 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔ سرگودھا میں 80 فیصد، فیصل آباد میں 54 فیصد،بہاولپور میں 61 فیصد اور صوابی میں 73 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں انسداد کرونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ روز ملک میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube