Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

نادراکا والدکے بغیرلڑکی کاشناختی کارڈجاری کرنے سے انکار

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago

لڑکی معاملہ سندھ ہائیکورٹ لے گئی، نادرا کو نوٹس جاری

نادرا قوانین کے باعث معذور لڑکی قومی شناختی کارڈ کیلئے دربدر کی ٹھوکريں کھاتے کھاتے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی، عدالت نے چئیرمین نادرا اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔ نادرا نے والد کے بغیر لڑکی کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کردیا تھا۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے معذور لڑکی کا شناختی کارڈ بنانے کیلئے برسوں قبل چھوڑ جانے والے والد کو لے کر آنے کی شرط رکھ دی، جس نے روبینہ کو امتحان میں ڈال دیا۔

مزید جانیے: نادرا نے شناختی کارڈ پالیسی میں نرمی کردی

جب معاملے کا کوئی حل نہ نکلا تو معذور لڑکی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی، جس کا کہنا ہے کہ بار بار نادرا کے دفتر جارہی تھی مگر این آئی سی نہیں بن رہا تھا اس لئے عدالت آنا پڑا۔

‎روبینہ کی آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ والد اسے اور والدہ کو بچپن میں ہی چھوڑ کر چلے گئے تھے، نادرا نے والد کے بغیر قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے شناختی کارڈ سے والد کا نام ہٹوانے کا کیس نمٹادیا

وکیل کا کہنا ہے لڑکی کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ موجود ہے، قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کرونا ویکسین لگوانے، سفر کرنے اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

‎عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد چیئرمین نادرا اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube