Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

گھریلو ملازمین کیلئے ترمیمی بل منظور

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Senate Elections 2021

فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے اسلام آباد میں گھریلو ملازمین کیلئے ترمیمی بل منظورکرلیا۔

ولید اقبال کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، جس میں ڈومیسٹک ورکرز بل ترامیم کے ساتھ منظورکرلیا۔

بل کے تحت 18سال سے کم عمر ملازم رکھنے پر پابندی ہوگی، گھریلو ملازمین کو باقاعدہ تقرری  لیٹر دیا جائے گا جبکہ ملازمین کو تہواروں پر 6 چھٹیاں دی جائیں گی۔

اسی طریقے سے گھریلو ملازمین کیلئے اوقات کار9 گھنٹے مختص کردیئے گئے ہیں، مختص کیےگئے اوقات کار کے بعد اوور ٹائم دینا لازمی ہوگا جبکہ اضافی 3 گھنٹوں کےعوض تنخواہ کا 19 فیصد معاوضہ ادا کرناہوگا۔

بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملازمت سے برخاست کرتے وقت ایک ماہ کا نوٹس اورتنخواہ دینی ہوگی، گھریلو ملازم کو لیبر قوانین کے تحت تنخواہ ملے گی۔

یاد رہے کہ ڈومیسٹک ورکرز بل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود تک ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube