Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

الیکشن کمیشن کااعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگنے کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

الیکشن کمیشن نے دو روز جاری رہنے والے اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد آج وفاقی وزراء کے الزامات مسترد کردیے جبکہ وزیر ریلوے اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگ لیے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹسز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزراء کیخلاف کارروائی منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں، نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے، ہمارا اعتراض بحیثیت ادارہ نہیں، شخصیات کے اختیارات پر سوال اٹھایا ہے۔

دو روز قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اعظم سواتی اور الیکشن کمیشن حکام کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی جس میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا تھا کہ ’الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اور الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں‘۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر ریلوے اعظم سواتی کے بیان پر الیکشن کمیشن حکام غصے میں اجلاس سے واک آوٹ کر گئے تھے۔ اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا مؤقف تھا کہ حکومتی وزراء نے گزشتہ روز بھی اجلاس میں بدتمیزی کی اور آج بھی الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے۔

اعظم سواتی کے الزامات،الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’الیکشن کمیشن کا رویہ پارلیمان کے استحقاق کو ٹھکرانے کے مترادف ہے، اگر الیکشن کمشنر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنا عہدہ چھوڑ کر سیاست میں ہاتھ آزمانا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر پارلیمان میں آ کر کردار ادا کریں، چھوٹی جماعتوں کے ہاتھوں میں آلۂ کار نہ بنیں‘۔

چیف الیکشن کمشنر نے پیمرا کو وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس اور ایوان صدر میں ہونے والی میٹنگز کی تفصیلات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات یکطرفہ قرار

اس سے قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو یکطرفہ قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بغیر بریفنگ ہی مشین پر اعتراضات اٹھائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube