Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

اسلام آباد سمیت 18اضلاع میں عائد پابندیوں میں نرمی

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: ٹوئٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسلام آباد سمیت 18 اضلاع میں عائد کرونا پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کرلیا، لاہور سمیت 6 اضلاع میں پابندیاں 22 ستمبر تک برقرار رہیں گی۔

این سی او سی نے اسلام آباد سمیت زیادہ کیسز والے منتخب 24 اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک اضافی پابندیاں نافذ کی تھیں،  جن کے مطابق وہاں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند، بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی، ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر بھی پابندی لگادی گئی تھی جبکہ شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات میں صرف 300 افراد کو شرکت کی اجازت تھی اور جمز بھی مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ان پابندیوں میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کیسز میں اضافے پر وفاقی دارالحکومت سمیت 24 اضلاع میں عائد سخت پابندیوں سے متعلق غور کے بعد 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سے اسلام آباد، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، خانیوال، بھکر، گوجرانوالہ، بہاولپور، راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ جبکہ پشاور، ایبٹ آباد، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ، مانسہرہ، ہری پور اور صوابی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت 24 شہروں میں نافذ پابندیوں میں توسیع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرل نے جن 6 اضلاع میں سخت پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان 6 اضلاع میں پابندیوں کا اطلاق 16 سے 22 ستمبر تک جاری رہے گا، متاثرہ شہروں میں پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube