Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کراچی میں آج درجہ حرارت40 ڈگری تک جانے کا امکان

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 4 months ago

محکمہ موسميات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہکراچی میں آج سے 16 ستمبر تک پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسميات کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت کے دوران موسم کی شدت 45 ڈگری کی محسوس ہوگی۔ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جس سے حبس میں اضافہ ہوا ہے۔ میٹ آفس کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ راجستھان پر موجود ہے، ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن چکا ہے۔ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی شدت زائد ہے، 14 ستمبر تک یہ دونوں ہوا کے کم دباؤ ملنے کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ شمالی مغربی ہوائیں دن میں چلیں گی۔

ہوا میں نمی کا تناسب 59فیصد ہے، تاہم کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ اور بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ محکمے کا مزید کہنا ہے کہ 17 ستمبر سے مون سون بارشوں کا نيا سسٹم پاکستان میں داخل ہوجائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube