Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

پی آئی اے نے 5سال پرانے 2طیارے لیز پر لےلیے

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago
PIA-AFP-1

فوٹو: اے ایف پی

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے پانچ سال پرانے دو طیارے لیز پر حاصل کر لیے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے ٹینڈر کے ذریعے حاصل کیے جس کا پہلا ایئربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ دوسرا طیارہ جلد پاکستان پہنچے گا۔

کوویڈ کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کر سکا تھا۔ نئے طیارے پی آئی اے کے بیڑے کے پرانے طیاروں کو تبدیل کریں گے۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے طیاروں کا حصول اللہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچی اور مسافروں کو لے کر واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔

پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پی کے 6249 اسلام آباد سے صبح 9بجکر 45 منٹ پر کابل پہنچا۔ پی آئی اے کے سی ای او کے نمائندے کے طور پر چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر کموڈور جواد ظفر اس پرواز سے کابل گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube