Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

دسویں اور بارہویں کے تمام طلبہ کو پاس کرنیکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: آن لائن

حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کے مطابق فیل طلبہ کو پاسنگ مارکس دیئے جائیں گے، فوری طور پر دوبارہ امتحانات ممکن نہیں۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں دسویں اور بارہویں کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیل ہونیوالے طلبہ کو رعایتی 33 نمبرز دیکر پاس کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کی صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کی بندش پر نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی وضاحت

وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے، آئندہ سے نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست سے ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جولائی اور اگست میں ہوئے، جن میں صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے گئے تھے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.62 فیصد کی شرح سے مزید 2 ہزار 988 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، مجموعی طور پر اب تک 26 ہزار 797 افراد وبائ کے دوران جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کرونا کیسز میں میرپور آزاد کشمیر 15.57 فیصد کی شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، لاہور میں مثبت کیسز کا تناسب 12.18 فیصد، گجرات 11.84، مردان 11.35 اور پشاور میں 11.04 فیصد رہا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube