Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن جماعتوں کو نئی پیشکش

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پی ڈی ایم سے عليحدگی کے بعد ایک بار پھر بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانے ڈیموکریٹک موومنٹ کو نئی پیشکش کردی، کہتے ہیں کہ آؤ ساتھ مل کر حکومت پر حملہ کرتے ہيں، بزدار سرکار کو گراتے ہيں، پھر اسلام آباد کی جانب چلتے ہيں۔
ليہ ميں جلسے سے خطاب ميں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن ليگ اور مولانا چاہيں تو حکومت گراسکتے ہيں، راستہ دکھا ديا، اٹھو! جاگو! شير بنو اور مخالفين کیخلاف ايک ہوجاؤ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے وعدوں سے یوٹرن لے چکے، عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے عمران خان کو گھربھیج دیں گے، حکومت الیکشن کمیشن پر حملہ کررہی ہے، یہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہيں۔
چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے، الیکشن کمیشن اپنا اختیار استعمال کرے اور جن لوگوں نے ادارے پر حملہ کیا انہيں نااہل کرے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 1990ء کی دہائی میں جن لوگوں کو شہید بی بی نے روزگار دیا تھا، ان کو دوسری مرتبہ بیروزگار کردیا گیا، بے نظیر بھٹو نے 20 ہزار افراد کو روزگار دیا تھا، نواز شریف نے ان کو نکال دیا، یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بنے توان 20 ہزار ملازمین کو بحال کیا، اب دوبارہ ان 20 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اگر پارلیمنٹ نے کسی کو روزگار دیا ہے تو کوئی نہیں نکال سکتا، ہم ان ملازمین کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھائیں گے، عدالت جانا پڑا تو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بنی گالا خوش نہيں تو ہمارے کچھ دوست بھی خوش نہيں، ہمارے اتحاديوں نے پنجاب ميں عمران خان کو فری ہينڈ دے ديا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube