Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے انٹیلی جنس چیفس کا اجلاس

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ڈی جی آئی ایس آئی میجرجنرل فیض حمید کی زیرصدارت اسلام آباد میں افغانستان پر ہمسایہ ممالک کے خفیہ اداروں کے سربراہوں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی زیر صدارت اجلاس میں چین، ایران ،روس، تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے شرکت کی۔

اجلاس میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تمام ممالک کی جانب سے انٹیلی جنس شیئرنگ کے تبادلے اور افغانستان کو تنہا نہ چھوڑنے پر  اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے والے  عناصر کے حوالے سے مشترکا لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں اس وقت حکومت سازی کا عمل جاری ہے اور آج کابینہ کی حلف برداری تقریب بھی ہونی تھی جس کو بعد میں منسوخ کردیا گیا۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب پہلے پروگرام کا حصہ تھی لیکن پروٹوکول کے انتظامات کے لیے وقت درکار تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube