Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

بلوچستان میں کرونا کیسز کی شرح میں کمی

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Sep 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کی شرح کم ہوکر 3.3 فیصد رہ گئی ہے۔
کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ میں کرونا کے 2 مریض ہیں، صوبہ بھر میں کرونا کیسز کی شرح کم ہوکر 3.3 فیصد پر آگئی۔
انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 263 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، عوام ویکسینیشن کے حوالے سے کسی پراپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں۔
لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں، جلد یا بدیر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کرنا ہوگا، روایتی ووٹنگ کی وجہ سے انتخابات پر ماضی میں سوالات اٹھتے رہے ہیں۔
لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی اپنے سسٹم کے تحت دہشت گردی کی خلاف آپریشن کرتی ہے ، موجودہ دور حکومت میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، دو ہزار اکیس کے دوران امن وامان کے حوالے سے تھوڑے مسائل کا سامنا رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube