Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

پی ڈی ایم کالانگ مارچ اسمبليوں سےاستعفوں کےبغير ہی ہونےکاامکان

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اسمبليوں سے استعفوں کےبغير ہی ہونے کا امکان ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کےمطابق اپوزيشن اتحاد کی مجلس عاملہ کے اجلاس ميں ايک مرتبہ پھر استعفوں پر اتفاق نہيں ہوسکا ہے۔اجلاس میں یہ طے ہوا کہ اگرکوئی ماحول بنے گا تو اس وقت استعفوں سے متعلق دیکھا جائے گا۔

پی ڈی ايم کےاہم رہنما نےسماء کو بتايا کہ مجلس عاملہ کےاجلاس ميں استعفوں پر بات تو ہوئی ليکن اس پر مختلف آراء آنے کی وجہ سے معاملے پر دوبارہ غور کا فيصلہ ہوا ہے۔

ذرائع کےمطابق مسلم ليگ نون اور بلوچ جماعت کےرہنماؤں کی جانب سے استعفوں کی مخالفت کی جارہی ہےاور وہ سمجھتے ہيں کہ محض آدھی اپوزيشن کے استعفوں سے مقصد حاصل نہيں ہوسکےگا جبکہ جمعيت علماء اسلام ف کےرہنما اب بھی يہی سمجھتےہيں کہ استعفوں کےبغير لانگ مارچ نہيں ہونا چاہيے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کا موقف ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی کے استعفی کے بغیر اس عمل کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اس سے پہلے پاکستان ڈيموکريٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس ميں بھی نوازشريف سميت چند رہنماؤں کی جانب سے اسمبليوں کےاستعفوں کو لانگ مارچ سے جوڑنے پر تحفظات کا اظہار کياگيا تھا۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن کے استعفی دینے پر سب سے زیادہ زور دیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube