Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

بلاول بھٹو زرداری کا پی ڈی ایم کو طعنہ

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جو دوست يہ سمجھتے تھے کہ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ نہیں ہوسکتا وہ اب ہمت کریں اور استعفے دیں۔

رحیم یار خان میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب دوستوں پر نہیں صرف جیالوں پر بھروسہ کرے گی اور حکومت کو بھگائے گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ استعفوں کے بغیرلانگ مارچ نہ کرنے والےاب استعفے ديں یا عثمان بزدار اور وفاقی حکومت کیخلاف عدم اعتماد لائی جائے دوموقف نہیں چل سکتے دونوں ميں سےايک راستہ اپنائيں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبےکا لولی پاپ دے رہی ہے جیالوں کے ساتھ مل کر حکومت کو بھگائیں گے پیپلزپارٹی اب دوستوں پر نہیں جیالوں پر بھروسہ کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube