Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

پاک افغان بارڈر طورخم پر تجارت اور آمدورفت میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago

افغانستان میں حالات معمول پر آنے کے بعد طورخم کے راستے پاک افغان تجارت اور آمدورفت میں اضافہ ہوگیا ہے اور روزانہ تين سو سے زائد مال بردار گاڑیاں اس راستے سے گزرتی ہیں۔ 

طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد پہلی بار پاک افغان تورخم بارڈر پر تجارت میں تیزی آگئی ہے اور طورخم راہداری کے ذریعے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں۔

تجارت دوبارہ بحال ہونے پر کاروباری حضرات بھی خوش ہیں تاہم انہیں بارڈر کے دونوں اطراف کام میں سست روی کا  بھی گلہ ہے۔

کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ پہلے وقت بہت کم لگتا تھا اب یہاں بھی زیادہ وقت لگتا ہے اور وہاں بھی کلئرنس میں وقت زیادہ لگتا ہے۔

ڈرائیور منصوراللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا  مطالبہ ہے کہ گاڑی کے ساتھ ڈرائیور کے علاوہ کنڈیکٹر کو بھی جانے کی اجازت دی جائے تاکہ کام جلدی جلدی ہو۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube