Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

اعظم سواتی کے الزامات،الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے الزامات پر پیر 13 ستمبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ نے حکام کو ہنگامی اجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر برہمی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ پیر 13 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات سے متعلق شرکا کو بریفنگ دینگے۔

اعظم سواتی کا بیان

وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ پتا نہیں کیسے الیکٹرانک مشین سے متعلق 37 اعتراضات عائد کردیئے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کی طرف کیوں نہیں جانا چاہتا۔ ای سی پی نے انتخابات کا بیڑہ غرق کیا، ایسے اداروں کو اگ لگا دیں۔ الیکشن کمیشن نے کس کے خلاف چارج شیٹ جاری کی ہے، وقت آگیا ہے کہ اب الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت نے الیکٹرانک مشین الیکشن کمیشن کے بتائے گئے ٹیکنیکل پہلوؤں کے تحت بنائی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق سارا کام تو خود الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، کون سی الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنی ہے، یہ فیصلہ بھی الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی بنائی گئی مشین تو صرف ایک نمونہ ہے، پارلیمان بھی کہہ رہی ہے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، جس بھی ادارے میں کرپشن ہو رہی تھی اس میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتری آئی۔ حکومتی خاتون رکن کی 2 دن کمیٹی میں بے عزتی کی گئی اس لے وہ آج نہیں آئیں، آج خاتون رکن کو آن لائن لینے کا کہا لیکن نہیں لیا گیا۔

پی ڈی ایم کا ردعمل

اعظم سواتی کے الزامات پر پاکستان مخالف اتحاد (پی ڈی ایم) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پر پیسوں کا الزام لگایا گیا ہے۔ اعظم سواتی پر انٹرا پارٹی الیکشن میں پیسے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ جب حکومت دلیل سے جواب نہیں دے سکتے تو دھمکیوں پر اُتر آتے ہیں۔ وفاقی وزراء الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ سے غیرمشروط معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزراء نے الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔ اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ ہم اصولوں کی پاسداری اور آزاد خود مختار الیکشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube