Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

شفاف انتخابات کےحصول کےطریقہ کار پرپی ڈی ایم تقسیم

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago

شفاف انتخابات کے حصول کے طریقہ کار پر پی ڈی ایم تقسیم ہوگئی ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ اپوزيشن اتحاد کی اکثريت اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حق میں ہے جبکہ چند رہنما صرف آئین پرعمل درآمد کو کافی سمجھتے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد نے شفاف انتخابات کو ملکی مسائل کا حل تو قرار دے دیا لیکن اس کے حصول کے طریقہ کار پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کی اکثریت آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام اداروں سے بات چیت کے حق میں ہے۔ان میں مسلم لیگ نون اور چند چھوٹی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں تاہم کچھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے تو مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے۔

اتحاد میں شامل بلوچ رہنما نے سماء کو بتایا کہ چھوٹی جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ 2 بڑی جماعتوں کے چند افراد پہلے ہی  پس پردہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube