Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کراچی: جمعرات کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش

SAMAA | and - Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

دو روز تک مزید بارش کی پیش گوئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جمعرات کی دوپہر شروع ہوگیا جس سے موسم مزید نکھر گیا۔

کراچی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ جمعرات کو صبح سے ہی بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہی اور دوپہر کو بادل برس پڑے۔گلشن حدید،نارتھ کراچی،ناظم آباد،بفرزون میں بارش کے باعث شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

گذشتہ شب کراچی میں ہونے والی بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑدیا۔ نارتھ کراچی کی مرکزی شاہراہ پر برساتی نالہ ابل پڑا جس کے باعث شاہراہ کے ایک ٹریک پرٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

نارتھ ناظم آباد سے کےڈی اے چورنگی جانےوالی سڑک پربھی پانی نے شہریوں کے لیے مشکلات کھڑی کردیں۔نارتھ ناظم بلاک بی کی گلیوں میں بھی پانی ہی پانی کھڑا نظر آیا۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کراچی کے مختلف علاقوں میں مزیدبارشیں ہوں گی اور جمعہ کی رات کو شہرکے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہیں۔بارش کا حالیہ سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا اوراس دوران پورے سندھ میں بارشیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ سندھ بھر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ڈی ڈی ایم اوز سمیت ایف ڈبلیواو،این ایچ اے اورمیونسپل اداروں کو آپس میں رابطےمیں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سڑک بلاک ہونے یا پانی کی نکاسی کے لیے فوری رابطہ کیا جائے اورتمام اسٹاف ہمہ وقت ڈیوٹی پرموجود رہیں جبکہ ضلعی ادارے شہر میں سیلابی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Karachi weather Karachi weather today Karachi weather forecast Karachi weather now Karachi temperature Karachi rain forecast Karachi rain Karachi rain forecast today Karachi rain 2021 rain expected in Karachi rain expected today rain expected in Karachi 2021 more rain expected in Karachi heavy rain expected in Karachi
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube