Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

اندرون لاہور کی خاص پہچان سمجھے جانے والے جنگلی کبوتر

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

برسہا برس سے یہاں موجود ہیں

اندرون لاہور کے چوباروں اور پرانی عمارتوں پر جنگلی کبوتر اپنا مسکن بنائے ہوئے ہیں۔

لاہور کے اندرونی علاقوں میں انسانوں اور کبوتروں کے تعلق کی کئی داستانیں موجودہیں۔اندرون شہر میں کئی چوکھٹوں اور مکانوں پر کبوتروں کا بسیرا ہے۔دن بھر دانہ چگنے کے بعد وہ گھوم پھرکر واپس وہیں آجاتے ہیں۔

گہرے سرمئی پروں والے جنگلی کبوتروں کی پھڑپھڑاہٹ دن بھر سنائی اور دکھائی دیتی ہے۔ یہ کبوترنہ صرف اندرون شہر کی  شان ہیں بلکہ کئی برس سے پرانی عمارتوں کی بالکونیوں میں بھی اپنا بسیرا کئے ہوئے ہیں۔

اندرون لاہور کی چھتوں پر ان کبوتروں کے بسیرے کے لئے خاص پنجرے بھی بنائے گئے ہیں جو لاہوریوں کی کبوتر پروری سے محبت کی علامت ہیں۔پرانی عمارتوں کی دیواروں میں بنے سوراخوں میں جنگلی کبوتر نیند پوری کرتے نظر آتے ہیں۔

اندرون لاہورکی خاص پہچان سمجھے جانے والے یہ جنگلی کبوتر یہاں کے مکینوں کی محبت میں انہی کے ہوکر رہ گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Old Lahore,Pigeons
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube