Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

راول پنڈی:مضرصحت اورملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی ناکام بنادی گئی

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago

راول پنڈی میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی ناکام بنادی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا ہے کہ بلکسر اور اسلام آباد انٹرچینج پر  ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ جدید لیکٹو اسکین مشینوں سے دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے۔

اس دوران 74920 لیٹر دودھ  کی چیکنگ کی گئی جس میں  1570 لیٹر مضر صحت دودھ کو قبضے میں لے کر تلف کردیا گیا۔ناقص معیار پر دودھ بردار 6 گاڑیوں کے مالکان پرجرمانے بھی عائد کیے گئے۔

 تلف کیے جانے والے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ شہر بھر میں مختلف ڈیری شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔

 رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرملاوٹ مافیا کے خلاف صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔عوام کو دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے فوڈ اتھارٹی کے دفترآنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فیس بک، ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500 پر اطلاع دینے کا کہا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube