Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

مظفرآباد اور باغ میں سیف سٹی منصوبے مکمل

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Muzaffarabad Azadi Chowk

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا ایک منظر۔ فوٹو: آن لائن

وزیر اعظم آزاد کشمیر آئندہ ہفتے مظفر آباد اور باغ میں مکمل کیے گئے سیف سٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

باغ شہر میں سیف سٹی کے 40 اور داخلی پوائنٹس پر 10 کیمرے لگائے گئے ہیں۔

آئی جی آزاد کشمیر سہیل تاجک کے مطابق آزاد کشمیر کے ہر تھانے میں وویمن پروٹیکشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔ 10 اضلاع کے ایس پیز روزانہ ایک گھنٹہ اور ایس ایچ اوز روزانہ 2 گھنٹے عوامی شکایات سنتے ہیں۔

آئی جی سہیل تاجک کے مطابق اوورسیز کشمیریوں کی شکایات سننے کے لیے آن لائن سیشن ہوتا ہے۔

آزاد کشمیر میں 17 سہولت مراکز قائم کر رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وویمن پولیس اسٹیشن قائم کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube