Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فیس کم کی جائے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago

نادرا کو سفارش کردی گئی

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے لیے کروڑوں لوگوں سے 100 روپے کی وصولی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے نادرا سے فیس کم کرنے کی سفارش کردی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات 2018 میں نظام بیٹھ جانے پر آر ٹی ایس کے بقایا جات نادرا کوادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

پی اے سی نے اجلاس میں سوال اٹھایا کہ جن افراد کےپاس کھانے کے پیسے نہیں، وہ کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے 100 روپے کیسے دیں؟ جبکہ کمیٹی نے سرٹیفکیٹ کی لاگت اور وصولیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

کمیٹی رکن ریاض فتیانہ، رانا تنویر سمیت کئی اراکین نے سوال اٹھایا کہ نادرا کی فیس 25 روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube