Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

کوئٹہ میں طلبہ کاانٹری ٹیسٹ کیخلاف احتجاج، پولیس کالاٹھی چارج

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago

پولیس نے 20 سے زائد مظاہرین طلبہ کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ میں انٹری ٹیسٹ کیخلاف آل بلوچستان میڈیکل اسٹوڈنٹس کی نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، اس دوران کئی طلباء زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 20 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔

کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ کیخلاف طلباء نے بھرپور احتجاج کیا، مظاہرین نے ایدھی چوک پہنچ کر دھرنا دے دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا تو اس دوران کئی طلباء زخمی ہوگئے جبکہ اس دوران 20 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانہ بجلی گھر منتقل کردیا گیا۔

طلبہ نے مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے واقعے کیخلاف ایک بار پھر پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

طلباء نے ایک بار پھر پریس کلب سے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش تو پولیس نے لاٹھی چارج کے ذریعے مظاہرین کو منشتر کردیا۔

مظاہرہ چار گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران شہر میں شدید ٹریفک جام بھی رہا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم بات چیت ناکام ہوگئی۔

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی کوئٹہ میں طلباء پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے۔

دوسری طرف وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے آئی جی پولیس سمیت متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube