Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

ہنگو کے مہاجر کیمپ سے 9 دہشت گرد گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

دہشت گردوں سے شناختی کارڈز بھی برآمد

[caption id="attachment_2376499" align="alignright" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

انسداد دہشت گردی ونگ نے ہنگو میں قائم مہاجر کیمپ سے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کی جانب سے آپریشن حساس اداروں کی اطلاعات پر کیا گیا۔ دہشت گرد ضلع ہنگو کے رحمت شاہ بانڈہ مہاجر کیمپ میں بھیس بدل کر چھپے ہوئے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 05 عدد پاکٹ فون،03 کلاشنکوف، 14 گولے، 2 آر پی جی، گرنیڈ، موٹرسائیکل اور بڑی تعداد میں چارجر اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے خصوصی تفتیشی ٹیم مقرر کردی گئی ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے،جن سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کے نام سید ریاض ولد امان گل، خبیب اللہ ولد نور محمد خان، فواد خان ولد حلیم خان، مغفور اللہ ولد محمد راغب، مسعود احمد ولد گل قادر جان، رسول محمد ولد ثمر گل، حجت اللہ ولد محمد حکیم، سعد اللہ ولد نبیل اور محمد عمر ولد محمد یعقوب ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube