Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

وزارت سائنس وٹیکنالوجی نےبجلی کی بچت کی ٹیکنالوجی تیارکرلی،شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago

الیکٹرانکس آلات کی پاکستان میں تیاری کا عندیہ

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کم بجلی پر چلنے والے پنکھوں، پانی کی موٹر اور دیگر الیکٹرانکس آلات کی پاکستان میں تیاری کا عندیہ دے دیا ہے۔

سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے بتایا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے بجلی کی بچت کی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے۔ اب پنکھے، موٹریں،بجلی کے دیگر آلات کم بجلی سےچلیں گے اور نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی کی کھپت میں کمی ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی  پانی کی موٹر کی بہتر کارکردگی ہوگی اور یہ موٹر بجلی کم استعمال کرے گی۔

شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی کا بل 40 سے 60 فیصد تک کم ہوجائے گا اور بجلی کی بچت کر کے اسے دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ بجلی کے درآمد شدہ آلات کو اسی معیار پر پرکھا جائے گا اور بندرگاہ پر ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے گی جبکہ بندرگاہ پر ٹیسٹ کے بعد الیکٹرانکس آلات کی ملک میں ترسیل ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube