Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

بی آرٹی کیلئے سالانہ 2ارب 80کروڑ روپے سبسڈی دینےکا اعلان

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago

منصوبے کو روزانہ 5لاکھ روپے کا خسارہ

خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کو خسارے سے بچانے کے لیے سالانہ 2ارب 80کروڑ روپے سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ لاہور میٹرو میں 60، 70 ہزار اور اسلام آباد میں 40 سے 50 ہزار مسافر روزانہ سفر کرتے ہیں جبکہ یہاں اس سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں اور آدھی بسیں ابھی رہتی ہیں۔ ہمارا ہدف ہے کہ اس کو تین لاکھ سے اوپر لے کر جائیں گے۔

صوبائی وزیر کامران بنگش کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی بہ نسبت اگر ہم خیبرپختونخوا پشاور کی بی آرٹی کی بات کریں تو پشاور بی آرٹی میں ہم نے سال 2021-22 کے لیے 2 اعشاریہ 8 ارب روپے رکھے ہوئے ہیں اور روزانہ مسافروں کی تعداد موجودہ حالت میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔

صوبائی حکومت نے فیڈر روٹس فعال ہونے، پارکنگ ڈپوز کی تعمیر اور کرونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد سبسڈی کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube