Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل 7 ستمبر کی صبح ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

گلشن حديد، قائد آباد، محمود آباد، کورنگی، ملیر ، پورٹ قاسم ، شارع فیصل ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے متعدد علاقوں میں اچانک کالے بادلوں سے اندھیرا چھا گیا۔ جب کہ کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

میٹ آفس کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔ کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان، جب کہ وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے جمعرات 9 ستمبر سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔ میٹ آفس کے مطابق کراچی میں موسلا دھار بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا ہے تاہم خلیج بنگال میں بارش برسانے والے ہوا کے ایک اور کم دباؤ کا سسٹم موجود ہے۔  کم دباؤ کی وجہ سے ہواؤں کا رخ مغرب کی جانب ہے۔ مون سون سسٹم کے اثرات سندھ اور ملک کے شمالی علاقوں میں نظر آسکتے ہیں ۔

ملک کے دیگر علاقوں کا موسم

اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس قائم رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube