Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہو رہا ہے۔ کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور ‏کرے گی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کرونا کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان ایکسپو سینٹرز کے چیف ‏ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

ونڈ پاور منصوبہ کیلئے 2 کرین ٹرک درآمد کرنے کی ون ٹائم منظوردی جائے گی۔ اجلاس میں حکومتی کمرشل ‏انٹر پرائزز کی فنانشل کارکردگی پیش کی جائے گی۔

رویت ہلال سے متعلق قانون سازی بھی کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہے جب کہ وزارت داخلہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ‏کے دورہ پاکستان پربریفنگ دے گی۔ کابینہ نیشنل کونسل آف طب کے ممبران کی نامزدگی کی منظوری دے گی۔

پی ایم سی ملازمین کیلئے رضا کارانہ سروس اسکیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ملازمین کیلئے گولڈن ‏ہینڈ شیک اسکیم کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ چیئرمین او آئی بی انسٹیٹیوٹ کے عارضی تقرر کی منظوری ‏ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، کابینہ کمیٹی ٹرانسپورٹ اینڈ ‏لاجسٹکس اجلاس کےفیصلوں کی توثیق ہوگی۔ پاکستان، ازبکستان مشترکہ سیکیورٹی کمیشن قیام کامعاملہ بھی ‏ایجنڈے میں شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube