Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

کراچی: ساحل پرپھنسے جہاز کونکالنے کیلئے منگل کوآپریشن ہوگا

SAMAA | - Posted: Sep 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

نئے انچارج نیا پلان نئے رسے اور نئے اینکرز کے ساتھ کل کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے پھر کام شروع کریں گے۔ نئے پلان کے تحت جہاز کو 7 سے 11 ستمبر کے دوران مرحلہ وار نکالا جاسکتا ہے۔

کراچی کے ساحل پر 47 روز سے پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن کا تیسرا مرحلہ کل شروع ہوگا۔

ذرائع کے پی ٹی کے مطابق سالویج کمپنی نے میرین مرکنٹائل ڈپارٹمنٹ کو نیا پلان جمع کرایا ہے، کے پی ٹی کے سابق ڈپٹی کنزرویٹر کیپٹن الطاف جہاز سے آپریشن کو لیڈ کریں گے۔

سالویج کمپنی کے مطابق کل (7 ستمبر بروز منگل) چاند کے حساب سے آپریشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگا۔

سی میکس کے مطابق ہینگ ٹونگ 77 کے ٹوٹ کر گم ہوجانے والے اینکرز کی جگہ 2 نئے اینکرز ڈال دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے کئے گئے دو آپریشن ناکام ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube