Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کرونامریضوں کیلئے’رمیڈیسویر‘ کےانجکشن کی قیمت میں کمی کااعلان

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: آن لائن

وفاقی کابینہ نے کرونا وائرس کے حساس مریضوں کےلیے ’رمیڈز وائرز‘ کے انجیکشن کی قیمت 5ہزار 680 سے کم کرکے 3ہزار 967 روپے جبکہ ایکسپورٹ چارجز کیلئے 50 فیصد کمی کردی۔

وفاقی کابینہ نے 15 نکاتی ایجنڈے میں سے بیشترکی منظوری دی، پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی لگانے سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ نے کامران علی افضل کی بطور چیف سیکرٹری پنجاب اور راؤ سردار کو آئی جی بنانے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسی طریقے سے کابینہ ارکان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، بابراعوان سمیت کئی اراکین کی مخالفت کےباعث بھارتی فلموں کی درآمد اور برطانیہ 126 افراد کو ڈی پورٹ کرنے کی اجازت کا معاملہ بھی مؤخر کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ نےآئندہ اسلام آباد میں سرکاری افسران کو دو دو پلاٹس الاٹ نہ کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

فواد چوہدری

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو صرف دھاندلی سے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات نہیں چاہتیں، اس لیے انتخابی اصلاحات پر بات کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پہلے دن سے انتخابی اصلاحات پر راضی کرنے پر راضہ ہے بلکہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لےسکے تاہم اپوزیشن کی نیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن شفاف ہوجائیں تو شریف فیملی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، اس جیسی نااہل اور نالائق اپوزیشن پاکستانی تاریخ میں نہیں دیکھی۔ نون لیگ کی سیاست اپنےخلاف عدالتی فیصلوں کےالتواتک محدودہوچکی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پالیسی سیاسی حکومت دیتی ہے، پاکستان کے زیادہ تر رہنماؤں کوٹیکنالوجی کا اے بی سی بھی نہیں پتہ، اگر جدید ٹیکنالوجی نہیں لائیں گے تو پیچھے رہ جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube