Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

کروناوائرس:ایبٹ آباد میں اسکولزبند،عوامی اجتماعات پرپابندی

SAMAA | - Posted: Sep 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کرونا وائرس کےبڑھتے کیسز کی روک تھام کےلیے شہرکے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ملک بھر میں نئی ​​پابندیاں لگانے کےبعد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ندیم ناصر نے کہا کہ شہر میں بین شہر نقل و حمل، تمام عوامی اجتماعات، جمز کو غیرمعینہ مدت تک کےلیے بند کردیا گیا پے۔

نوٹیفکشن کےتحت کرونا کے ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا جبکہ دفاتر میں 50 فیصد عملے کو ایس او پیز کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے داخلے اور باہر نکلنے پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہوگی۔

کروناوائرس:لاہور،اسلام آباد سمیت24 شہروں میں اضافی پابندیاں نافذ

خیبر پختونخوا کے دیگر شہر جہاں نئے ایس او پیز نافذ کیےگئے ہیں ان میں ہری پور، مالاکنڈ، مانسہرہ، سوات، پشاور، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کروناوائرس کے 570 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 18 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات 5ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

اس سے قبل پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ لازمی قرار دیا ہے۔ 15 ستمبر کے بعد امتحانات کے لئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ آن لائن درخواست میں کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا نمبر درج کرنا لازمی ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube