Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

فضائی سفر کرنےوالوں کو30 ستمبرتک مکمل ویکسینیشن کروانا ہوگی

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اندرون اوربیرون ملک فضائی سفرکرنےوالوں کو30 ستمبر تک مکمل ویکسینیشن کروانا ہوگی۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ویکسینیشن کی ڈیڈلائن جاری کردی ہے۔ اندرون اور بیرون ملک فضائی سفر،ہوٹلنگ، شاپنگ مالز ميں داخلےکيلئے مقررہ تاريخ تک مکمل ويکسینیشن کروانا لازمی ہوگا۔

اساتذہ اوراسکول اسٹاف کو بھی30  ستمبر تک مکمل ویکسینيشن کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ریلوے اسٹیشن،ٹرانسپورٹ ملازمین کو 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔عوامی دفاترمیں داخلے کے لیے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن کروانا ہوگی۔

موٹروے پر سفر کيلئے15ستمبر تک پہلی، 15 اکتوبر تک دوسری خوراک لگوانی ہوگی۔میٹروبس،اورنج ٹرین اورہائی وے پرسفرکيلئے30ستمبرتک پہلی،31اکتوبرتک دوسری خوراک لگوانی ہوگی۔

 نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاريخ تک ويکسين نہ لگوانے والوں کو يہ سروسز فراہم نہيں کی جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube