Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

ڈی جی آئی ایس آئی کابل پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کابل: ٹوئٹر پر جاری ایک تصویر

ڈی جی آئی ایس آئی افغان حکومت کی دعوت پر کابل پہنچ گئے ہیں۔

نٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید مختصر وفد کے ہمراہ 4 ستمبر بروز ہفتہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے۔

رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے ہیں۔

پاکستانی وفد طالبان کی افغان شوریٰ کی دعوت پر کابل کا دورہ کررہا ہے۔ کابل آمد پر ڈی جی آئی ایس آئی اور وفد نے افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر سے بھی ملاقات کی۔ سفارت خانے آمد پر ڈی جی آئی ایس آئی نے میڈیا نمائندگان سے بھی ملاقات اور غیر رسمی گفتگو کی۔

ملاقات میں پاک افغان صورت حال، غیر ملکی شہریوں، بین الاقوامی و عالمی اداروں کے عملے کے پاکستان کے ذریعے انخلا اور ٹرانزٹ کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر مینجمنٹ، افغانستان اور خطے کی سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال پر بھی بات چیت ہوگی

لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی سربراہی میں وفد طالبان قیادت سے پاک افغان سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو کرے گا، ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سیکیورٹی سمیت اہم دوطرفہ امور پر گفتگو ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube