Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

ملتان میں بھی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پرپابندی عائد

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago

پنجاب بھر کی طرح ملتان میں بھی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ملتان میں ٹرانسپورٹرز نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی ماننے سے انکار کردیا ہے۔ سیکریٹری آر ٹی نے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز بھی کرديا ہے۔

حکومت پنجاب نےمختلف اضلاع میں12 ستمبر تک انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی ہے۔ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے کہ جب  شاپنگ مالز کھلے ہوئے ہیں اورٹرینیں چل رہی ہیں تو ٹرانسپورٹ پر پابندی کیوں عائد کی گئی ہے۔ ٹرانسپوٹرز نےدھمکی دی ہے کہ اگر پابندی کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ملتان میں لاری اڈے پر مسافروں کا رش ہے اور شہری اس صورتحال کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ملتان میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایس او پیز کی پابندی بھی نہیں کی جارہی ہے اور مسافروں کو فاصلے سے نہیں بٹھایا جارہا ہے۔

پنجاب کے جن اضلاع میں پابندی عائد کی گئی ہے ان میں لاہور، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، خانیوال، فیصل آباد، بھکر، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور شیخوپورہ کے علاقے شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube