Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

کروناویکسین:دوسری ڈوز لگوانےوالوں کیلئےخصوصی ہدایات

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2021 | Last Updated: 1 month ago

این سی او سی نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کا دن خصوصی طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والوں کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے ویکسین کی دوسری  ڈوز لگوانے والے اہل افراد کو ہدایت کی گئی ہے  وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوزکا مقرر وقت ہوچکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار نہ کریں۔ یہ تمام اہل افراد مسیج کے بغیر کسی بھی ویکسینیشن سینٹر سے اپنی دوسری ڈوزلگواسکتے ہیں۔ اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوزکےلئیے مقررہے۔

دو روز قبل این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اگست کے آخر تک 24 بڑے شہروں کے 18 سال سے زائد عمر کے 40 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا اور 20 شہروں میں یہ ہدف حاصل کرلیا  گیا تاہم حیدرآباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ میں یہ ہدف حاصل نہیں ہوا۔

پاکستان میں ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے،اسد عمر

اسدعمر نے مزید بتایا کہ پاکستان میں 35 فیصد ویکسینیشن کی اہل آبادی کم ازکم پہلی خوراک لگا چکی ہے۔اسلام آباد میں 69 فیصد، آزاد کشمیر میں 51 فیصد ویکسین ڈوزز لگ چکی ہیں۔ گلگت بلتسان میں 39 فیصد، پنجاب میں 37 فیصد، خیبرپختونخوا میں 35 فیصد، سندھ میں 32 فیصد جبکہ بلوچستان میں 12 فیصد خوراکیں لگ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق کمزور قوت مدافعت والے12سے17سال کے افراد فائرز ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ویکسینیشن کے وقت میڈیکل دستاویز دکھانا ہوں گی اور نادرا کے ریکارڈ ( نمز ) میں رجسٹریشن کیلئے ب فارم نمبر استعمال کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Coronavirus,vaccination,Vaccine,Corona situation in Pakistan,Vaccination centers in Pakistan
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube